عمر نظیر کشمیری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مزاحمت کے جذبے کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق جموں کشمیر کا ہر مرد و عورت، پیرو جواں اپنے بنیادی حقوق اور شناخت کے تحفظ کے لیے متحد اور ثابت قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقوق اور شناخت کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے عوامی اتحاد اور عزم برقرار ہے۔
عمر نظیر کشمیری نے اپنے بیان کے اختتام پر اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتح عوام کی ہوگی، ان شاء اللہ۔



