وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ لندن دورے اور سرکاری طیارے کے استعمال پر سیاسی بحث جاری ہے۔ ابرار قریشی نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لندن پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے سفر کو چھٹیوں کا دورہ قرار دیا، جبکہ پاکستان واپس آکر کہا کہ سرکاری دورے کے دوران وہ جہاز میں بھی کام کرتی ہیں۔
ابرار قریشی نے مریم نواز کی جانب سے سرکاری طیارے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کے دعوے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 3 کروڑ روپے خزانے میں جمع کرانے کا دعویٰ ’’صدی کا سب سے بڑا جھوٹ‘‘ ہے۔
دوسری جانب دستیاب معلومات کے مطابق مریم نواز نے لندن میں اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے پنجاب حکومت کا گلف اسٹریم جی 500 طیارہ استعمال کیا تھا۔ بعد ازاں طیارے کے استعمال کے اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم پنجاب حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی دستاویزات سامنے آئیں۔
مریم نواز نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ انہوں نے طیارے کے استعمال کے اخراجات خود ادا کیے ہیں اور سرکاری طیارہ ان کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن اور دیگر سیاسی ناقدین کی جانب سے سوالات اور اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ادائیگی سے متعلق دستاویزات بھی سیاسی بحث کا حصہ بن گئی ہیں۔