آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے مرحلے کے دوران اوورسیز کی خصوصی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے اندر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر چوہدری عبدالرحمن اس نشست کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ان کے علاوہ وسیم اسلم اور جاوید اقبال کے نام بھی امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال کا تعلق گوجر خان سے ہے اور ان کے پاس آزاد کشمیر کا ڈومیسائل نہ ہونے کا معاملہ زیرِ بحث ہے، جبکہ وسیم اسلم کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس کوئی تنظیمی عہدہ نہیں ہے۔ وسیم اسلم کا تعلق برطانیہ کے شہر لوٹن اور آزاد کشمیر کے کھوئیرٹہ سے بتایا جاتا ہے۔
اوورسیز نشست کے حتمی امیدوار اور نئی حکومت سازی میں اس نشست کی تقسیم کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی مشاورت کے بعد متوقع ہے۔