راولپنڈی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف نے غیرجانبدارانہ، شفاف اور جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس کے اصل حقائق قوم کے سامنے لانے کے لیے شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ ایک پُرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے ذریعے واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جائے اور کسی بے گناہ فرد یا سیاسی جماعت کو محض الزامات یا سیاسی مفادات کی بنیاد پر ذمہ دار قرار نہ دیا جائے۔
پی ٹی آئی نے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کو انصاف اور حقائق سامنے لانے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔