سلمان اکرم راجہ کا مشال یوسفزئی اور عمران خان سے متعلق بیان۔
تازہ خبریں - سیاست

عمران خان نے مشال یوسفزئی کو پارٹی سے نکالنے کا کہا تھا، معافی مانگنے کی بات جھوٹ ہے: سلمان اکرم راجہ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے مشال یوسفزئی سے متعلق پارٹی کے اندرونی اختلافات پر اہم بیان دیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان نے مشال یوسفزئی کو پارٹی سے نکالنے کا کہا تھا۔ انہوں نے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ انہوں نے مشال یوسفزئی سے کبھی معافی مانگی تھی اور اسے مکمل جھوٹ قرار دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے مشال یوسفزئی کو مبینہ طور پر ڈانٹا اور آئندہ بدکلامی یا جھوٹ بولنے سے خبردار کیا تھا۔
انہوں نے پارٹی کے اندر ایک چھوٹے گروہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ نہیں چاہتا تھا کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *