اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ایک شہری کا نام نہ نکالنے کے معاملے پر سماعت کے دوران جسٹس اعظم خان نے سخت ریمارکس دیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اس ملک میں اب بیوروکریسی چلے گی اور کیا حکام عدالتوں پر عوام کا اعتماد ختم کرنا چاہتے ہیں؟ جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ عدالت بہت صبر کر چکی ہے اور اگر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی، جس کے نتیجے میں سزا اور…