میرے لڑکپن کے دو ساتھی آج راولاکوٹ کی مٹی میں سو گئے، یہ صرف دو جنازے نہیں، خوابوں کا ماتم ہے! آج صبح راولاکوٹ کے ڈی چوک سے آنے والی خبر نے مجھے اندر تک توڑ کر رکھ دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں دو ایسے نوجوان بھی شامل تھے جن کے ساتھ میری زندگی کے کئی برس، یادیں اور جذبات وابستہ ہیں۔ ایک چمبہ ناڑ کا رہائشی عاطف جرجیس اور دوسرا منگ چہڑھ سے تعلق رکھنے والا میرا پڑوسی اور لڑکپن سے جوانی تک کا ساتھی عادل رشید عاطف جرجیس محض میرا ایک پرانا کلاس…