سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ملک کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے میڈیا کی آواز بنیں جو ان کے مطابق آزادانہ طور پر سچ بیان نہیں کر پا رہا، اور ایسے ججوں کا سہارا بنیں جو ان کے بقول انصاف فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داریاں خود نبھانی ہوں گی اور تبدیلی کے لیے اپنی صلاحیتوں اور کردار پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ملک کے مسائل کے حل کے لیے بیرونی مدد کا انتظار کرنے کے بجائے اندرونی سطح پر مثبت کردار ادا کرنا ضروری ہے۔