وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان نے پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان سیاسی اتحاد کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر زور دیا کہ وہ موجودہ حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرے اور اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔
شفیع اللہ جان نے کہا کہ "پیپلز پارٹی کو اقتدار کی بس سے نیچے اترنا ہوگا، حکومت کے ساتھ کیا گیا ’نکاح‘ توڑنا ہوگا، دو کشتیوں میں سفر نہیں ہو سکتا۔" ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بیک وقت حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ساتھ سیاسی راستہ اختیار نہیں کرسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی آئینی عہدے چھوڑ کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھتی ہے تو تحریک انصاف بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ سیاسی شراکت داری ختم کرنے کی صورت میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔شفیع اللہ جان کے اس بیان کے بعد پیپلز پارٹی کے حکومتی اتحاد، اپوزیشن کے ممکنہ اتحاد اور تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے امکانات پر بحث مزید تیز ہوگئی ہے۔