چوہدری عبدالرحمن کو اوورسیز نشست کے لیے ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق بریکنگ نیوز۔
تازہ خبریں - سیاست

بریکنگ نیوز: نواز شریف نے اوورسیز نشست کے لیے چوہدری عبدالرحمن کو ٹکٹ جاری کر دیا

بریکنگ نیوز: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے چوہدری عبدالرحمن کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
چوہدری عبدالرحمن کی جانب سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ اوورسیز نشست پر آئندہ اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز نشست حاصل کرنے کے لیے امیدوار کو ممبران اسمبلی کے دس ووٹ درکار ہوں گے۔
مخصوص نشستوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم اور صدر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا۔
آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے حوالے سے یہ پیش رفت اہم قرار دی جا رہی ہے، جبکہ مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد سیاسی صورتحال مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *