عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست۔
تازہ خبریں - سیاست

بریکنگ نیوز: حکومت نے عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

ریکنگ نیوز: حکومت نے سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان کو علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست منظور کی جائے اور عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق سابقہ فیصلہ واپس لیا جائے۔
حکومت کی اس درخواست کے بعد عمران خان کی ممکنہ ہسپتال منتقلی کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ کے سامنے آگیا ہے۔
اب عدالت کی جانب سے نظرثانی درخواست پر سماعت اور آئندہ حکم اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *