نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہوگئیں
تازہ خبریں - سیاست

امریکی ریاست الینوائے میں نبیلہ سید کامیاب، ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب

امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ریاستی سینیٹ کا انتخاب جیت کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دے کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی مقابلے میں نبیلہ سید نے ستاون فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی حریف ڈاربی ہلز کو تینتالیس فیصد ووٹ ملے۔ اس طرح نبیلہ سید نے واضح ووٹوں کے فرق سے کامیابی اپنے نام کی۔

نبیلہ سید اس سے قبل دو ہزار بائیس میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں۔ ریاستی سینیٹ کے انتخاب میں ان کی کامیابی امریکی سیاست میں مسلم نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *