امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ریاستی سینیٹ کا انتخاب جیت کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دے کر ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی مقابلے میں نبیلہ سید نے ستاون فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی حریف ڈاربی ہلز کو تینتالیس فیصد ووٹ ملے۔ اس طرح نبیلہ سید نے واضح ووٹوں کے فرق سے کامیابی اپنے نام کی۔ نبیلہ سید اس سے قبل دو ہزار بائیس میں الینوائے کی ریاستی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل…