کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 پاکستانی جوان شہید۔
تازہ خبریں - سیاست

کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشتگرد حملہ ناکام — 3 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے 3 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہدا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *