استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان ہونے والے انتخابی اتحاد میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس کے مضبوط حلقے غربی میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار فہیم فاروق نے مسلم کانفرنس کے ساتھ اتحاد کی تجویز قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فہیم فاروق سردار عتیق احمد کے حق میں دستبردار ہونے کے بجائے کسی دوسری سیاسی جماعت کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار عتیق احمد اور تنویر الیاس کی ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔