آزاد کشمیر کے لیے 10 الیکٹرک بسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام دو روز قبل مظفرآباد میں ہونے والے جلسے میں میاں نواز شریف کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
مریم نواز کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ صرف 48 گھنٹوں میں پورا کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو کے مطابق الیکٹرک بسوں کی روانگی عوام کو جدید، ماحول دوستاور بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی گئی ہے۔



