بریکنگ نیوز
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیے جانے سے قبل ہسپتال میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ابرار قریشی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ انیس الرحمان کی جانب سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے عملے کو آج نئی ہدایات دی گئی ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہدایات میں سکیورٹی انتظامات، مختلف انٹری پوائنٹس اور ہسپتال کے قریب ٹریفک کو کنٹرول کرنے سمیت دیگر امور شامل ہیں۔
ابرار قریشی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایسی ہدایات نہیں دی گئی تھیں اور ہسپتال کے اطراف اس نوعیت کا سخت سکیورٹی ماحول بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پہلے ہی عدالتی حکم سامنے آ چکا ہے، تاہم ان کی منتقلی کے حتمی وقت سے متعلق مزید سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔