عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے خلاف نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کی کارروائی۔
تازہ خبریں - سیاست

سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردیا۔
ذرائع کے مطابق نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے پر اعتراض عائد کیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے جانے کے بعد درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جس میں فیصلے پر ازسرنو غور کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *