عمران خان کی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی۔
تازہ خبریں - سیاست

عمران خان کو سخت ترین سکیورٹی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت ترین سکیورٹی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ان کی منتقلی کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب مختلف کانوائے روانہ ہوئے، جس کے بعد عمران خان کو ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اس وقت شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کے علاج اور سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد عمل میں آئی ہے جس میں انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *