شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی موجودگی کے دوران عملے کے لیے سکیورٹی ہدایات۔
تازہ خبریں - سیاست

الشفاء میں عمران خان کی آمد، ہسپتال عملے کے لیے سخت سکیورٹی ہدایات جاری

عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال آمد کے بعد ہسپتال کے عملے کے لیے سکیورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہسپتال میں موجودگی کے دوران تمام عملے کے لیے ملازمت کا کارڈ نمایاں طور پر ڈسپلے کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ہدایات کے مطابق شناختی کارڈ کے بغیر عملے کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ہسپتال میں عمران خان کی موجودگی کے دوران تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگ بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سکیورٹی ہدایات کا مقصد ہسپتال میں عمران خان کے علاج کے دوران سکیورٹی اور رازداری کو یقینی بنانا قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *