لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی رہائش گاہ پر دو نقاب پوش مسلح افراد کی مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی گئی۔ ایم کیو ایم کے مطابق دونوں افراد نے شمالی لندن کے علاقے مل ہل میں واقع رہائش گاہ کے گیٹ سے اندر داخل ہوکر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
الطاف حسین کے مطابق واقعے کے وقت وہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر واقع بیڈ روم میں موجود تھے اور حملہ آور ان سے چند فٹ کے فاصلے پر تھے۔ ان کے مطابق دونوں افراد نے گھر کے مرکزی دروازے اور کھڑکی کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی۔
ایم کیو ایم کے مطابق سیکیورٹی الارم بجنے کے بعد دونوں نقاب پوش افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد کا جائزہ لیا۔
برطانوی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم تاحال مبینہ حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کی شناخت کی جائے۔