آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں پریس کانفرنس کے دوران صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔
شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 24 ستمبر کو قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کی عمارت مظفرآباد کے اسمبلی ہال میں ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 19 ستمبر کو جمع کروائے جائیں گے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی بھی 19 ستمبر کو ہی مکمل کی جائے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 ستمبر کو جاری ہوگی، جبکہ 24 ستمبر کو قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کی عمارت مظفرآباد میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی۔