پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 384 روپے 34 پیسے اور 415 روپے 83 پیسے
تازہ خبریں - سیاست - کاروبار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پٹرول 384 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگیا

کستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کے لیے سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مزید دباؤ آنے کا امکان ہے، کیونکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں ٹرانسپورٹ اور مختلف شعبوں کے اخراجات سے براہ راست منسلک ہیں۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *