آزاد کشمیر کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں 24 ارب روپے کی بھاری کٹوتی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ قاسم مجید 29 جون کو ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی بجٹ 286 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ 36 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے 310 ارب روپے کے منظور شدہ بجٹ کے مقابلے میں یہ 24 ارب روپے کی بڑی کمی ہے جو آزاد کشمیر کی معاشی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی سے عوامی منصوبے متاثر ہوں گے اور خطے کی ترقی سست پڑ سکتی ہے۔



