آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں راولاکوٹ اور میرپور کے واقعات پر قرارداد پیش کیے جانے کی نمائشی تصویر۔
تازہ خبریں - سیاست

آزاد کشمیر اسمبلی میں راولاکوٹ اور میرپور واقعات پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی قرارداد

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں راولاکوٹ اور میرپور کے حالیہ واقعات پر تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حالیہ جانی نقصان اور واقعات کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔

حسن ابراہیم کے مطابق قرارداد میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ کشمیریوں کو بھارت کا آلہ کار قرار دینا حقائق کے منافی ہے، اور اس طرح کے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے کر امن و استحکام کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *