جسٹس منصور علی شاہ کا عدلیہ کی آزادی اور عوامی اعتماد سے متعلق بیان۔
تازہ خبریں - سیاست

عدالت اپنا اختیار صرف قانون سے نہیں بلکہ عوام کے اعتماد سے حاصل کرتی ہے، یہ اعتماد متزلزل ہو چکا ہے: جسٹس منصور علی شاہ

سابق سپریم کورٹ جج جسٹس منصور علی شاہ نے عدلیہ کی آزادی اور عوام کے اعتماد کے حوالے سے اہم مؤقف پیش کیا ہے۔ ان کا یہ مؤقف ڈان اخبار میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں سامنے آیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ عدالت اپنا اختیار صرف اس قانون سے حاصل نہیں کرتی جو اسے قائم کرتا ہے بلکہ ان لوگوں کے اعتماد سے بھی حاصل کرتی ہے جو عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔ ان کے مطابق عوام کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ عدالت کے جج آزاد اور خودمختار ہیں اور عدالت سے باہر اقتدار رکھنے والا کوئی بھی شخص عدالتی فیصلوں کو اپنی مرضی کے مطابق طے نہیں کر سکتا۔

سابق جج کے مطابق عدلیہ پر یہ اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں پہلے عدلیہ کی اپنی بنیادوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور خود کو دھوکا دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں عدلیہ کی آزادی، عدالتی فیصلوں اور اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں مسلسل بحث جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *