پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف جمع نہ ہونے کی اپیل۔
تازہ خبریں - سیاست

پی ٹی آئی کی کارکنان سے اپیل، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف جمع نہ ہوں

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام کارکنان سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف جمع نہ ہونے کی اپیل کردی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا:
"تمام کارکنان سے گزارش ہے کہ وہ عدالت کے حکم کے مطابق شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل کے اردگرد جمع نہ ہوں تاکہ خان صاحب کا علاج ہو سکے۔"

پارٹی نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالتی حکم کا احترام کریں اور عمران خان کے علاج کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دیں۔
عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے معاملے کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنان کو ہسپتال کے اطراف جمع نہ ہونے کی ہدایت سامنے آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *