عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور صحافی وسیم بادامی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
احسن اقبال نے کہا:
"جس طرح عمران خان کو ہسپتال بھیجا جا رہا ہے، اس طرح تو ہر قیدی کہے گا ہمیں ہسپتال بھیجو۔"
اس پر وسیم بادامی نے سوال کیا:
"ایک قیدی کو تو سیدھا ہسپتال سے لندن بھیج دیا گیا تھا، کتنے قیدیوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے؟"
احسن اقبال نے جواب دیا
"وہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پوچھو، سب کچھ ان کا تھا تو انہوں نے ایسا کیا۔"
وسیم بادامی نے احسن اقبال کے مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا:
"ابھی تو آپ کہہ رہے تھے پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، اب مان رہے ہیں انہوں نے ریلیف دیا تھا۔"
دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سابق حکومت کے فیصلوں اور سیاسی رہنماؤں کے مؤقف پر بحث مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔