آج کوٹ لکھپت جیل میں والد مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران والد صاحب نے بتایا کہ جیل کی بیرک کے احاطے میں چہل قدمی کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے۔ جیل میں ان کا بلڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔ اس کی روشنی میں میری جیل حکام سے درخواست ہے کہ والد صاحب کا فوری طور پر سی ٹی اسکین کروایا جائے تاکہ ان کی طبیعت کی مکمل جانچ ہو سکے، جبکہ کریک ہونے والے دانت کے علاج کے لیے انہیں مستند ڈینٹسٹ کے پاس لے جایا جائے۔ میرے والد نے اپنی…