عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں کو مختلف مشکلات اور مبینہ سخت سلوک کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکا۔ ان کے مطابق خواتین پر کیمیکل ملے پانی کی واٹر کینن استعمال کی گئی، انہیں گھسیٹا گیا اور نالے میں پھینکا گیا۔ احد خان نے مزید دعویٰ کیا کہ عمران خان کی بہنوں کو رات تین بجے چکری کے علاقے میں جنگل کے مقام پر چھوڑ دیا جاتا تھا، لیکن وہ ان حالات سے نہیں گھبرائیں۔ انہوں نے ان واقعات کو عمران خان…