کشمیری نوجوانوں کے ایک وفد نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ہنّا اسپینسر سے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور عوامی مطالبات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی فراہم کردہ دستاویزات بھی پیش کی گئیں۔
ملاقات کے دوران انسانی حقوق سے متعلق معاملات اور آزاد کشمیر میں عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے دستاویزات کے ذریعے اپنے مؤقف اور عوامی مطالبات برطانوی رکن پارلیمنٹ کے سامنے رکھے۔
کشمیری نوجوانوں کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کی آواز برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچائی جائے تاکہ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، عوامی مطالبات اور انسانی حقوق کے معاملات پر توجہ دی جا سکے۔



