سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ۔
تازہ خبریں - سیاست

سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، عمران خان کو دو دن میں شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان کو دو دن کے اندر اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر فیصل اور عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ طبی معائنہ کرنے والی ٹیم سے منسلک رہیں گی۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی بہنوں اور دیگر اہل خانہ کو ہر ہفتے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کی طبی صورتحال کی نگرانی اور علاج کے لیے متعلقہ طبی ٹیم اپنا کردار ادا کرے گی، جبکہ اہل خانہ کو بھی باقاعدگی سے ملاقات کا حق حاصل ہوگا۔

اس پیش رفت کے بعد عمران خان کی صحت، علاج اور آئندہ طبی سہولیات کے حوالے سے صورتحال اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *