اسد اللہ خان کا سہیل آفریدی کے لانگ مارچ سے متعلق تجزیہ۔
تازہ خبریں - سیاست

سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کی ناکامی کا ایک فیصد بھی شک نہیں، یہ ہر صورت کامیاب ہوگا: اسد اللہ خان

تجزیہ کار اسد اللہ خان نے سہیل آفریدی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے اہم تجزیہ پیش کیا ہے۔
اسد اللہ خان کے مطابق سہیل آفریدی کو ایک فیصد بھی شک نہیں کہ یہ لانگ مارچ ناکام ہوگا۔ ان کے بقول سہیل آفریدی کا مؤقف ہے کہ یہ لانگ مارچ ہر صورت کامیاب ہوگا۔

اسد اللہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں سہیل آفریدی ایک موومنٹ بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو ابھی تک یقین ہی نہیں آ رہا کہ یہ لانگ مارچ واقعی کیا جائے گا۔ ان کے مطابق عوام بددلی کی اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ پورا سال اس کیفیت میں گزارا کہ انہیں لگتا تھا کہ یہ کچھ کریں گے ہی نہیں۔

اسد اللہ خان کے مطابق عوام میں موجود اس بددلی کے باعث سہیل آفریدی کے اعلان کردہ لانگ مارچ کے بارے میں بھی شکوک پائے جاتے ہیں، تاہم ان کے خیال میں اگر لانگ مارچ عملی طور پر شروع ہو گیا تو صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *