سہیل آفریدی کا عمران خان کی جدوجہد اور قیادت سے متعلق بیان
تازہ خبریں - سیاست

قائداعظم کے بعد پاکستان کو عمران خان جیسا لیڈر نہیں ملا، وہ ہمارے لیے ظلم سہہ رہا ہے: سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان کی سیاسی جدوجہد اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے کھڑا ہونا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان خود کی جنگ نہیں لڑ رہے، اگر وہ چاہیں تو آج باہر آ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کی مقبولیت اتنی ہے کہ وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں، لیکن وہ ان لوگوں سے ڈیل نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے بعد پاکستان کو عمران خان جیسا لیڈر نہیں ملا۔ سہیل آفریدی کے مطابق عمران خان اس لیے نہیں ٹوٹ رہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ کمزور پڑ گئے تو پاکستانی قوم آئندہ کبھی کسی پر اعتبار نہیں کر سکے گی۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کے لیے کھڑے ہیں اور ظلم برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *