تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین نے پارٹی کے اندر اختلافات کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور ایک پیج پر آگئے ہیں۔
فیصل امین کے مطابق پارٹی رہنما مل کر 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہو جاتے ہیں، تاہم عمران خان کی رہائی کے لیے پوری جماعت ایک پیج پر ہے۔
فیصل امین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان بنیادی مقصد پر کوئی اختلاف نہیں اور عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی قیادت اور کارکن متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام رہنما مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔



