عدالتِ عالیہ مظفرآباد میں شوکت نواز میر کی عدم پیشی کیس کی سماعت
تازہ خبریں - سیاست

شوکت نواز میر کی عدم پیشی کیس، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل کا مؤقف سامنے آگیا

عدالتِ عالیہ مظفرآباد میں ایکشن کے رہنما شوکت نواز میر کی عدم پیشی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شوکت نواز میر ان کی تحویل میں نہیں بلکہ روپوش ہیں۔ حکام کے مطابق شوکت نواز میر کے خلاف 17 مقدمات درج ہیں۔

وکلا کی جانب سے کیس کی پیروی سے انکار کے باعث شوکت نواز میر کی بہن یاسمین میر خود کیس کی پیروی کر رہی ہیں۔ عدالت نے 23 ستمبر کو کیس پر بحث مقرر کرتے ہوئے وکیل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق مبینہ تشدد کے باعث شوکت نواز میر کو ویل چیئر پر اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال لایا گیا، جہاں ان کا ایم آر آئی اور ایکسرے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد انہیں ایک نجی مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

شوکت نواز میر کی تحویل، عدم پیشی اور مبینہ تشدد سے متعلق مختلف مؤقف سامنے آ رہے ہیں، جبکہ معاملہ عدالتِ عالیہ مظفرآباد میں زیرِ سماعت ہے اور آئندہ سماعت 23 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *