شیخ وقاص اکرم کی پشاور پریس کلب میں عمران خان سے متعلق پریس کانفرنس۔
تازہ خبریں - سیاست

عمران خان کے حوالے سے غیر مصدقہ باتیں تکلیف دہ ہیں، کسی نے اس دعوے کو نہیں مانا: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان سے متعلق سامنے آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر ردعمل دیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وی لاگر وجاہت خان خود کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے حوالے سے تصدیق نہیں کر سکتے، اس کے باوجود ایسی باتیں پھیلائی گئیں جو دوبارہ بیان کرتے ہوئے بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا بلکہ عوام کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے آیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کے حوالے سے غیر مصدقہ معلومات پھیلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *