وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کینیا کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور تعلیمی شعبوں سمیت عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اقتصادی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے دواسازی، ٹیکسٹائل، جراحی کے آلات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، خصوصاً خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ ملاقات میں پاکستان کی مشرقی افریقی کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا گیا۔