سلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شاہ غلام قادر کی بطور وزیراعظم امیدوار قبولیت مل گئی ہے۔
اس پیش رفت کے بعد آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اہم اجلاس جاتی امرا میں جاری ہے، جہاں آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور آئندہ کے سیاسی فیصلوں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
شاہ غلام قادر کی ممکنہ نامزدگی کے بعد مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت میں بھی سیاسی صورتحال اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ تاہم وزیراعظم کے امیدوار کی حتمی نامزدگی اور حکومت سازی سے متعلق فیصلہ باضابطہ اعلان کے بعد ہی واضح ہوگا۔