شاہ غلام قادر کا جعلی اے آئی خط سے متعلق بیان
تازہ خبریں - سیاست

میرے نام سے منسوب خط فیک اور اے آئی جنریٹڈ ہے، شاہ غلام قادر

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک خط کے حوالے سے شاہ غلام قادر کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ شاہ غلام قادر نے اپنے نام سے منسوب خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط فیک اور اے آئی جنریٹڈ ہے۔

شاہ غلام قادر نے مختصر وضاحت میں کہا کہ آج سوشل میڈیا پر ان کے نام سے منسوب کیا جانے والا خط جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مذکورہ خط کی حیثیت واضح ہوگئی ہے، جبکہ شاہ غلام قادر نے اس خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *