زاد کشمیر میں حکومت سازی کے بعد آئندہ وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس 15 اگست کو مری یا اسلام آباد میں متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہوگا، جس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور آئندہ وزیر اعظم کے انتخاب
کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کا نام بطور متوقع وزیر اعظم زیرِ غور ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے آنے والے دنوں میں مزید اہم سیاسی پیش رفت متوقع ہے۔