آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد اپنے آبائی پولنگ اسٹیشن پر شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔فراہم کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو کے امیدوار ساجد اقبال کو واضح برتری حاصل ہے۔ انتخابی نتائج کا حتمی فیصلہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج اور سرکاری طور پر جاری ہونے والے رزلٹ کے بعد ہوگا۔سردار عتیق احمد کا اپنے آبائی پولنگ اسٹیشن پر پیچھے رہنا انتخابی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



