پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
تازہ خبریں - سیاست

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پٹرول 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 18 پیسے مہنگا

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *