اوورسیز کمیونٹی کے دوہری شہریت (ڈیول نیشنل) کے حامل افراد جو حج 2027 میں پاکستانی پاسپورٹ پر حج کا فریضہ ادا کرنے کے خواہشمند تھے مگر پہلے پاکستانی پاسپورٹ کیلئے پاکستانی حساس اداروں کی جانب سے لازمی سیکیورٹی کلئیرنس اور اس میں تاخیر کی وجہ سے حج کیلئے 20 نومبر 2027 کی ڈیڈ لائن تک پاسپورٹ حاصل کرنے میں قاصر تھے ان تمام حج زائرین اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو پاکستان فواد اسد اللہ خان سے باہمی مشاورت سے دوہری شہریت کے حامل اوورسیز پاکستانیز حجاج زائرین کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے پہلے پاکستانی پاسپورٹ کیلئے لازم سیکیورٹی کلہیرینس کے عمل کو تیز (Expedite) اور جلد مکمل کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو سرکلر جاری کر دیا ہے۔ حج درخواست کزاروں کیلئے ڈی جی پاسپورٹ آفس نے ایک سپیشل پرفارمہ جاری کیا ہے جو ہر درخواست گزار اپنے کوائف ملکمل کر کے اپنی پاسپورٹ درخواست کے ساتھ متعلقہ سفارخانہ میں جمع کروائے گا تاکہ جلد از جلد پاسپورٹ کا حصول ممکن بنایا جائے۔
واضح رہے کہ اسی ضمن میں دو ہفتے قبل چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل (OPWC) نعیم نقشبندی نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی تھی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ریاست اور سمندر پار پاکستانیوں میں مزید ہم آہنگی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا اور بالخصوص دوہری شہریت کے حامل پاکستانی جو سکیورٹی کلیئرئنس کے عمل میں تاخیر کے باعث مشکلات کا شکار ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف اور نومبر سے قبل زیرِ التوا درخواستوں کو نمٹانا ، تاکہ پاکستانی پاسپورٹ پر حج کے خواہشمند اوورسیز پاکستانی بروقت حج کی ادائیگی کر سکیں۔ جبکہ مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں اس سلسلے میں ہزاروں درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔
دریں اثناء چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی ، صدر حاجی عابد حسین، مرکزی چیف آرگنائزر شیخ حمید ، سینئیر نائب صدر چوہدری آفتاب حسین، صدر کونسلرز فورم ساؤتھ قیصر چوہدری، صدر کرسچئین فورم عمانوئیل رائے ، صدر بزنس فورم مجاہد حسین ، صدر ویمن فورم ثمینہ خان۔ صدر لائرز فورم بیرسٹر طلعت عزیز۔ اسلم ڈوگر ، ھارون نذیر، چوہدری صغیر اعظم۔ صدر اسکاٹ لینڈ عاصم رانا۔ صدر پروفیشنلز فورم انجنئیر فرخ جمیل ۔ صدر کشمیر فورم ملک امیر کابل ، چوہدری طارق، اورنگزیب خان۔ صدر مانچسٹر رابیل پراچہ۔ صدر ھیومن رائٹس فورم احسن گھرال نے ڈی جی پاسپورٹ محمد علی رندھاوا، ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ خان اور سفیر پاکستان ٹیپو عثمان کی اوورسیز کمیونٹی کیلئے تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔
ن راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہے اور اوورسیز کمیونٹی ففتھ جنریشن وار کے ایجنڈے کو بری طرح مسترد کرتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں بالخصوص افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان راہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیز ، پاکستان کی ترقی اور وطن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بغیر قرعہ اندازی حج سکیم سے فائدہ اٹھانے اور پاکستانی پاسپورٹ پر حج کی ادائیگی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس سکیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر حج کی ادائیگی کا موقع بھی ملے گا اور ملک میں زرمبادلہ کیساتھ ساتھ اوورسیز کمیونٹی کی نئی نسل کا پاکستان سے تعلق بھی مضبوط ہوگا۔