کوٹلی ہسپتال گلی میں شیلنگ سے جلنے والی ایمبولینس۔
تازہ خبریں - سیاست

کوٹلی میں ایمبولینس بھی شیلنگ کی زد میں آ گئی، گاڑی جل کر تباہ

کوٹلی ہسپتال گلی میں کھڑی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایک ایمبولینس شیلنگ کی زد میں آ کر جل کر تباہ ہو گئی۔ یہ ایمبولینس امدادی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی تھی اور زخمی افراد کو بروقت طبی سہولیات پہنچانے کا اہم ذریعہ تھی۔

واقعے کے بعد شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ طبی امداد فراہم کرنے والی گاڑیوں کو نشانہ بننے سے انسانی جانوں کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ متاثرہ ایمبولینس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *