خیبر پختونخوا میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے عملے کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق اعلامیہ
تازہ خبریں - سیاست

خیبر پختونخوا میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پورے عملے کو فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری

یبر پختونخوا میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پورے عملے کو فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تعینات عملے کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چھبیس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور اکتیس اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں صوبے کے قانونی امور سے متعلق حکومتی ٹیم میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *