جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لاک ڈاؤن سے متعلق عارضی ایس او پیز
تازہ خبریں - سیاست

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران عارضی ایس او پیز جاری کر دیے

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران عارضی ایس او پیز جاری کرتے ہوئے مختلف شعبوں اور شہریوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق امتحانات کے سلسلے میں جانے والے طلبہ کو نہ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مریضوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو بھی راستے میں نہ روکنے کا کہا گیا ہے۔ بیرون ملک جانے والے افراد کو بھی سفر کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں کے علاوہ کوئی دکان نہ کھولی جائے۔ سبزی اور چکن شاپس بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی سفر کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو نہ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ دیگر اقسام کی گاڑیوں کو اجازت نہ دینے کا کہا گیا ہے۔ یہ عارضی ایس او پیز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *