اسلام آباد کے اسپارکو پلازہ گلبرگ گرینز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن۔
تازہ خبریں - سیاست

اسلام آباد میں اسپارکو پلازہ گلبرگ گرینز کو سب جیل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد میں اسپارکو پلازہ گلبرگ گرینز کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے اسپارکو پلازہ کو سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کے گرفتار ملزمان کو اسپارکو پلازہ میں قائم سب جیل میں رکھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سب جیل اور وہاں موجود قیدیوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ڈی جی ایف آئی اے کے سپرد ہوگی، جبکہ سب جیل کے تمام ریکارڈ کی دیکھ بھال بی پی ایس 17 کے افسر کی ذمہ داری ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسپارکو پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *