ماجد نظامی کا پاکستان اور بھارت کے سول ایوارڈز پر تبصرہ۔
تازہ خبریں - سیاست

ترجیحات کا فرق: انڈیا میں تین سول ایوارڈز نایاب، پاکستان میں حکیم صاحب تینوں اعزاز لے اُڑے: ماجد نظامی

حافی ماجد نظامی نے پاکستان اور بھارت میں سول ایوارڈز کی تقسیم اور حکومتی ترجیحات کے حوالے سے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
ماجد نظامی نے کہا کہ بھارت میں بہت کم ایسی شخصیات ہیں جنہیں تین سول ایوارڈز ملے ہیں اور ان میں لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر جیسے نام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں، جرنیلوں اور بیوروکریسی کے اعزازات کا حساب تو بعد میں ہوگا، تاہم ان کے بقول پاکستان میں اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر کے حکیم صاحب تین سول ایوارڈز، یعنی تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز لے اُڑے ہیں۔

ماجد نظامی نے اس تقابل کے ذریعے سول ایوارڈز کی تقسیم اور ملک میں موجودہ ترجیحات پر سوال اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازنا ایک اہم روایت ہے، تاہم ایوارڈز کے انتخاب اور معیار پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *