عمران خان کے خاندان نے نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق نورین نیازی اور عمران خان کی ملاقات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ملاقات سے منسوب بیان میں کوئی سچائی نہیں اور گردش کرنے والی تمام باتیں من گھڑت ہیں۔
عمران خان کے خاندان کی جانب سے یہ ردعمل ایک خبر کے حوالے سے سامنے آیا ہے جس میں عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو ہٹانے سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا۔ خاندان نے اس حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی وضاحت پیش کی ہے۔